صنعتی مسائل کے حل کیلئے ضلعی اداروں کے کوآرڈینیشن کو فعال کیاجائے، جنید نقی

کراچی (پی پی آئی ) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر جنید نقی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے کورنگی کو بہترین انڈسٹریل زون بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔ صنعتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے کو آرڈینیشن کو مزید بہتر اور فعال بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاٹی میں رکن صوبائی اسمبلی فاروق اعوان، ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعود بھٹو اور چیئرمین کورنگی ٹاؤن نعیم شیخ سے ملاقات کے موقع پر کیا۔اس موقع پرکاٹی کے ڈپٹی پیٹران چیف زبیر چھایا، سی ای او کائیٹ لمیٹڈ زاہد سعید، قائمہ کمیٹی کے چیئرمین مسعود نقی، نائب صدر سید طارق حسین، سابق صدور و چیئرمین ایس ایم یحییٰ، احتشام الدین، دانش خان و دیگر بھی موجود تھے۔ کاٹی کے صدر جنید نقی نے مزید کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے ماتحت اداروں کی جانب سے بے جا ٹیکسسز کے سبب اسمال و میڈیم انڈسٹریز (ایس ایم ایز) مشکلات سے دوچار ہے۔۔ جنید نقی نے کہا کہ ماضی میں بھی کورنگی کے سابق ڈپٹی کمشنرز سے ضلع کی بہتری اور ترقی کے لئے تعاون حاصل رہا اور موجودہ ضلعی انتظامیہ کی کاٹی کے ساتھ بہترین کوآرڈیشن سے صنعتی علاقے کو بہترین انڈسٹریل زون بنانے کے عمل کو جاری رکھیں گے۔ ممبر سندھ اسمبلی فاروق اعوان نے کہا کہ کورنگی صنعتی علاقے سے حاصل ہونے والے ٹیکس کی رقم 100 فیصد صنعتی ایریا پر ہی خرچ کی جائے گی۔ باہمی مشاورت سے صنعتی پلاٹ کے رقبے کے تناسب سے کیٹگری بنائیں گے جس سے ٹیکس کی رقم میں ابہام کا خاتمہ ہوگا۔ کاٹی کے ڈپٹی پیٹرن ان چیف زبیر چھایا نے کہا کہ کورنگی صنعتی علاقہ دیگر انڈسٹریل زون کے مقابلے بہت بہتر ہے، تاہم کاٹی کے صنعتکار اپنی مدد آپ کے تحت علاقے کی خوبصورتی کیلئے کام کر رہے ہیں زاہد سعید نے کہا کہ ملیر ایکسپریس وے کی جلد تعمیر سے ٹریفک کے مسائل حل ہوں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعود بھٹو اور چیئرمین کورنگی ٹاؤ ن نعیم شیخ نے کہا کہ ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے گا تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جاسکیں۔اس موقع پر تقریب سے سابق صدر مسعود نقی، احتشام الدین نے بھی خطاب کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

جوبائیڈن اپنے بیٹے کیطرح میری بہن سے بھی ہمدردی کا اظہار کریں: ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

Wed Dec 4 , 2024
کراچی(پی پی آئی) گلوبل عافیہ موومنٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کی سزا معاف کرنے کی اطلاعات پر اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  مجھے بہت خوشی ہوئی کہ امریکی صدر نے اپنے بیٹے کو معافی دے دی، پدری محبت کی وجہ سے […]