ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کو خواتین کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کیا جاتا ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور(پی پی آئی)   وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کو خواتین کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں ڈیپ فیک ویڈیوز سے متعلق آگاہی کم ہے۔ ڈیپ فیک کے ذریعے خواتین کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ڈیپ فیک ایک سیاہ پہلو ہے جو خاص طور پر خواتین کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فرانسیسی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر پیشی پر مجھے لوگوں کو بتانا پڑتا میری ویڈیو ڈیپ فیک ہے۔ایسے کیسز میں عدالتی نظام اور تفتیش کے طریقہ کار کو بہتر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ سائبر کرائم یونٹ کی صلاحیت میں اضافہ بھی اثر حاضر کی ضرورت ہے۔وزہر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت جب ہتک عزت کا قانون لائی تو کچھ لوگوں نے تنقید کی۔ کچھ لوگوں نے کہا پنجاب حکومت قانون سازی سے اختلاف رائے کو دبا رہی ہے۔ لیکن اب لوگوں کو احساس ہورہا ہے ہتک عزت قانون درست ہے۔فیک ویڈیو کے معاملے میں میری پوری فیملی نے میرا ساتھ دیا-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

صنعتی مسائل کے حل کیلئے ضلعی اداروں کے کوآرڈینیشن کو فعال کیاجائے، جنید نقی

Wed Dec 4 , 2024
کراچی (پی پی آئی ) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر جنید نقی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے کورنگی کو بہترین انڈسٹریل زون بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔ صنعتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے کو آرڈینیشن کو مزید بہتر اور فعال بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاٹی میں رکن […]