پی ٹی آئی کی دشمنی پاکستان سے ہے،: شرجیل میمن

کراچی(پی پی آئی) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی معیشت بہتر ی کی جانب گامزن ہے،اسٹاک ایکسچینج میں تیزی آرہی ہے، پاکستان میں شرح سود کم ہو رہی ہے اور جب بھی ملکی معیشت بہتری کی طرف جاتی ہے تب پی ٹی آئی کسی نہ کسی سازش کے ساتھ سامنے آتی ہے۔پی ٹی آئی کی لیڈر شپ پاکستان کو ہر قسم کا نقصان پہنچانے کے لئے شب و روز مصروف ہے، جب حکومت نے سختی کا مظاہرہ کیا تب وہاں سے پی ٹی آئی کی لیڈرشپ سب سے پہلے بھاگ نکلی، ان کے سارے لیڈران میں سے کوئی بھی وہاں موجود نہیں تھا، سب سے پہلے بشریٰ بی بی اور بڑی بڑی باتیں کرنے والے گنڈاپور بھاگے۔ایک سوال کے جواب میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کی دشمنی پاکستان سے ہے، یہ پاکستان کو بین الاقوامی طور پر بدنام کرنے کی سازش کا حصہ ہے، پی ٹی آئی نے پاکستان کو، ملکی اداروں اور سیاسی جماعتوں کو متنازعہ بنانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کو خواتین کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کیا جاتا ہے: عظمیٰ بخاری

Wed Dec 4 , 2024
لاہور(پی پی آئی)   وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کو خواتین کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں ڈیپ فیک ویڈیوز سے متعلق آگاہی کم ہے۔ ڈیپ فیک کے ذریعے خواتین کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ڈیپ فیک ایک سیاہ پہلو ہے جو خاص طور پر خواتین کو نقصان […]