بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

میڈیا سے متعلق قانون سازی میں اسٹیک ہولڈرز کوحکومت اعتماد میں لے: سی پی این ای

کراچی (پی پی آئی) کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز(سی پی این ای) نے پیکا ایکٹ 2016 میں نئی ترامیم اورمجوزہ طور پرایک ادارے ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی (ڈی آر پی اے) کے قیام سے متعلق خبروں پرتحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ میڈیا کے حوالے سے کوئی بھی قانون سازی کرتے وقت سی پی این ای سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے اور ان کی مشاورت ہی سے تمام فیصلے کیے جائیں۔ سی پی این ای نے ایک بیان میں کہا کہ بے شک قانون سازی پارلیمانی اداروں کا حق ہے لیکن قانون سازی کے عمل میں متعلقہ اداروں کی رائے لینا جمہوریت کا اولین تقاضہ ہے۔سی پی این ای نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ عوام کے ووٹ سے منتخب موجودہ حکومت میڈیاسے متعلق تمام فیصلے اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لے کرہی کرے گی۔