منکرین زکوۃ کیخلاف جہاد،جھوٹے مدعیان نبوت کی سرکوبی دورِصدیق اکبرکے عظیم کارنا مے ہیں: حنیف طیب

کراچی(پی پی آئی) چیئرمین نظام مصطفی پارٹی سابق وفاقی وزیرمحنت وافرادی قوت سمندرپارپاکستانیز ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ خلیفہ اول حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی پوری زندگی عشق رسول  ﷺ سے عبارت ہے،آپ کی حیات مبارکہ کے بے شمارپہلوقیامت تک کیلئے آنے والے انسانوں کیلئے روشنی کا مینارہے،آپ نے منکرزکوۃ والوں کیخلاف جہادکیا، آپ پہلے مجاہد ختم نبوت بھی ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے جامع مسجد گلزارحبیب نیو لبیر کالونی سائٹ ایریامیں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ جھوٹے مدعیان نبوت کے بارے میں سرکاردوعالم  ﷺنے پیش گوئی کردی تھی، جھوٹے مدعیان نبوت کافتنہ آپ  ﷺکی حیات طیبہ میں ہی نمودارہوچکاتھا،مسیلمہ کذاب نے نبوت کا جھوٹادعویٰ کیاتوخلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جہادکرکے مسیلمہ کذاب کے فتنے کاخاتمہ کیا، جھوٹے مدعیان نبوت کیخلاف جہادمیں بارہ سوکے لگ بھگ صحابہ کرام نے جام شہادت نوش کیا،ان شہداء میں تقریباًسات سوصحابہ کرام حافظ قرآن تھے، حکمرانوں کو چاہیے کہ اَسو ہ صدیق اکبر کو اپناتے ہوئے ختم نبوت کیخلاف ہونے والی سازشوں کا قلع قمع کریں، ضرورت اس امر کی بھی ہے کہ حضرت ابوبکر صدیق کے حوالے سے پورامہینہ محفل،کانفرنسز منعقد ہونی چاہیے جس میں خلیفہ اول کی لازوال قربانیوں کا تذکرہ کیاجائے۔اجتماع سے مولاناظہوراحمدنقشبندی نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے استاذعلماء علامہ مولاناخلیل الرحمان چشتی مرحوم کے درجات کی بلندی اورمسجد ومدرسہ کی کامیابی کیلئے دعاکی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

میڈیا سے متعلق قانون سازی میں اسٹیک ہولڈرز کوحکومت اعتماد میں لے: سی پی این ای

Fri Dec 6 , 2024
کراچی (پی پی آئی) کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز(سی پی این ای) نے پیکا ایکٹ 2016 میں نئی ترامیم اورمجوزہ طور پرایک ادارے ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی (ڈی آر پی اے) کے قیام سے متعلق خبروں پرتحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ میڈیا کے حوالے سے کوئی بھی قانون سازی کرتے وقت سی […]