پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سوار محمد حسین شہیدنشان حیدر کا یوم شہادت منایا گیا، قرآن خوانی ودعاؤں کا اہتمام

راولپنڈی(پی پی آئی)سوار محمد حسین شہیدنشان حیدر کا 53واں یوم شہادت منایا گیا۔ 1971کی پاک-بھارت جنگ میں سوار محمد حسین شہید نیظفر وال شکر گڑھ سیکٹر پر بے مثال جرات سے لڑتے ہوئے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا تھا۔ ان کے یومِ شہادت پرمساجد میں قرآن خوانی کی گئی اوردعاؤں کا اہتمام ہوا۔ پوری قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں۔سوارمحمد حسین شہید پنجاب کے علاقے گوجر خان کے قریب ڈھوک پیر بخش میں 18 جون 1949 کو پیدا ہوئے، 10دسمبر 1971کو جام شہادت نوش کیا، جس وقت سوار محمد حسین کی شہادت ہوئی ان کی عمر محض 22 سال اور 6 ماہ تھی۔اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور مسلح افواج نے سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سوار محمد حسین نے 1971 کی جنگ میں بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا، سوار محمد حسین نے ظفروال شکر گڑھ سیکٹر میں دشمن کے 16 ٹینک تباہ کئے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ پوری قوم دفاع وطن کیلئے جانیں قربان کرنے والے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے۔اس کے علاوہ صدر مملکت اور وزیراعظم نے بھی سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ہے۔اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھاکہ سوار محمد شہید نے بہادری کی لازوال مثال قائم کی، انہوں نے وطن عزیز پر اپنی جان نچھاور کر دی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سوار محمد حسین شہید نشان حیدر نے 1971 کی جنگ میں بے مثال بہادری اور جرآت کا مظاہرہ کیا، دشمن کی نشاندہی کرتے ہوئے ٹینک شکن توپوں سے دشمن کے 16 ٹینک تباہ کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ محمد حسین شہید نشان حیدر نے جرآت و بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے وطن عزیز کی خاطر اپنی جان نچھاور کر دی، سوار محمد حسین شہید کا وطن کی حفاظت کیلئے غیر متزلزل عزم اور عہد وفانبھاتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے کا عمل آئندہ نسلوں کیلئے قابل تقلید مثال ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہدااور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے، پاکستانی قوم وطن عزیز کی بقاکیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم شہداکی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔