مستونگ (پی پی آئی): ضلع مستونگ کے علاقے گردگاپ میں سکیورٹی فورسز کے چھاپوں کے خلاف مشتعل مظاہرین نے کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ بلاک کر دی۔ کوئٹہ کراچی شاہراہ بلاک ہونے سے کوئٹہ اور کراچی کے درمیان گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات اسسٹنٹ کمشنر مستونگ کی نگرانی میں سیکیورٹی فورسز نے چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے شہریوں کے رہائشی گھروں پر چھاپے مارے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک اسسٹنٹ کمشنر مستونگ کے خلاف کارروائی نہیں ہوتی ان کا احتجاج جاری رہے گا۔