کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بجلی کے نرخوں میں مزید کمی، بجلی پیدا کرنے کی حکمت عملی پر عملدرآمد تیز کیا جائے:وزیراعظم

اسلام آباد(پی پی آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی کے نرخوں میں مزید کمی کرنے کے علاوہ بجلی پیدا کرنے کی حکمت عملی پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جمعہ کے روز اسلام آباد میں ملک میں بجلی اور توانائی کے منصوبوں کے جائزے اور غور کیلئے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستقبل میں صرف کم لاگت سے بجلی پیدا کرنے والے منصوبوں کو ترجیح دی جائے۔وزیراعظم کو ملک بھر میں جاری پن بجلی کے منصوبوں پر پیش رفت کے بارے میں آ گاہ کیا گیا۔شہبازشریف نے کہا کہ پن بجلی کے منصوبے کم لاگت سے بجلی پیدا کرنے کا ذریعہ ہیں جن سے صارفین کو ماحول دوست اور سستی بجلی فراہم ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی موجودہ پیداوار کو بھی شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے کیونکہ خوش قسمتی سے ملک میں شمسی توانائی کی وسیع صلاحیت موجود ہے۔شہبازشریف کو غیرموثر بجلی گھروں کی بندش کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا جو زیادہ ایندھن خرچ کر کے کم بجلی پیدا کرتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ایسے بجلی گھروں کی بندش سے ایندھن کی درآمدات پر خرچ ہونے والے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہو گی اور بجلی کی قیمت میں کمی آئے گی۔انہوں نے ان تمام افسروں کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی جو بجلی کے شعبے میں ہونے والی اصلاحات کی راہ میں جان بوجھ کر رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔