ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا چین میں گوانگ زوکا دورہ، وائس گورنر زینگ گوزی سے ملاقات

لاہور(پی پی آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے چین میں صوبائی شہر گوانگ ڑو دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے گوانگ ڑو کے وائس گورنر زینگ گوزی نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے اعزاز میں خصوصی سٹیٹ ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پرتپاک میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب کے وفد کی پزیرائی اور پرتپاک خیر مقدم ہمیشہ یاد رہے گا۔پاکستان اورچین ایک دوسرے سے اخلاص کی ڈوری میں بندھے ہیں۔چین تاریخ کے ہر موڑ پر ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑارہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اورچین کے عوام بھی ایک دوسرے کے ساتھ منسلک ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ دروہ چین بصیرت افروز ہے، بہت کچھ جاننے سمجھنے اور دیکھنے کا موقع ملا۔ مجھے یقین ہے کہ پنجاب کے عوام دورے چین کے ثمرات سے پوری طرح مستفید ہوں گے۔گوانگ ڑو کے وائس گورنر زینگ گوزی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی آمد کو خوش بختی سمجھتے ہیں۔عوام کی خدمت اورفلاح وبہبود کیلئے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔