بلوچستان بھر میں انسداد پولیو مہم کل شروع ہو گی، پولیو ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم

کوئٹہ (پی پی آئی) صوبہ بھر میں انسداد پولیو مہم 16 دسمبر 2024 سے شروع ہو گی۔ کوئٹہ میں پولیو ٹیموں کے لیے حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کے مطابق کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم میں 1818 میڈیکل ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے لیے 1420 سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، فرنٹیئر کور کے اہلکار دیگر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر مختلف یونین کونسلوں میں پیٹرولنگ بھی کریں گے۔ کوئٹہ میں پولیو ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ انسداد پولیو مہم 22 دسمبر کو ختم ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بلوچستان کے ضلع کچھی میں ٹریفک حادثہ،2خواتین جاں بحق،بچوں سمیت 18 افراد زخمی

Sat Dec 14 , 2024
بولان (پی پی آئی) صوبہ بلوچستان کے ضلع کچھی میں بولان کے علاقے صابری کے قریب ہفتہ کو شادی کی پارٹی کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق اور خواتین اور بچوں سمیت 18 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ضلع کچھی میں بولان کے علاقے صابری کے قریب شادی کی تقریب […]