وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا چین میں گوانگ زوکا دورہ، وائس گورنر زینگ گوزی سے ملاقات

لاہور(پی پی آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے چین میں صوبائی شہر گوانگ ڑو دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے گوانگ ڑو کے وائس گورنر زینگ گوزی نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے اعزاز میں خصوصی سٹیٹ ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پرتپاک میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب کے وفد کی پزیرائی اور پرتپاک خیر مقدم ہمیشہ یاد رہے گا۔پاکستان اورچین ایک دوسرے سے اخلاص کی ڈوری میں بندھے ہیں۔چین تاریخ کے ہر موڑ پر ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑارہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اورچین کے عوام بھی ایک دوسرے کے ساتھ منسلک ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ دروہ چین بصیرت افروز ہے، بہت کچھ جاننے سمجھنے اور دیکھنے کا موقع ملا۔ مجھے یقین ہے کہ پنجاب کے عوام دورے چین کے ثمرات سے پوری طرح مستفید ہوں گے۔گوانگ ڑو کے وائس گورنر زینگ گوزی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی آمد کو خوش بختی سمجھتے ہیں۔عوام کی خدمت اورفلاح وبہبود کیلئے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بلوچستان بھر میں انسداد پولیو مہم کل شروع ہو گی، پولیو ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم

Sat Dec 14 , 2024
کوئٹہ (پی پی آئی) صوبہ بھر میں انسداد پولیو مہم 16 دسمبر 2024 سے شروع ہو گی۔ کوئٹہ میں پولیو ٹیموں کے لیے حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کے مطابق کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم میں 1818 میڈیکل ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے لیے 1420 سیکیورٹی اہلکار تعینات […]