عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے اولمپک کوالیفائر کی میزبانی پاکستان سے واپس لے لی

 کراچی (پی پی آئی)قومی کھیل کوبڑا دھچکا لگا  کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی کے حقوق پاکستان ہاکی فیڈریشن سے واپس لے لیے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق  کوالیفائنگ راؤنڈ اگلے برس لاہور میں منعقدہونا تھا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن  نے بتایا کہ ایف آئی ایچ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا اور اس کی وجہ عدم تعاون اور پی ایچ ایف کے معاملات میں (حکومتی) مداخلت قرار دیا، ایف آئی ایچ نے سنگین تحفظات کے سبب پاکستان سے میزبانی کے حقوق واپس لیے۔پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ عالمی ایونٹس کے لیے حکومتی تعاون کی ضرورت ہوتی ہے، جو حکومتِ پاکستان، وزارت بین الاصوبائی روابط اور پاکستان اسپورٹس بورڈ فراہم کرتی ہے، اولمپک کوالیفائر جیسے ایونٹ کا انتظام حکومتی معاونت کے بغیر کرنا ناممکن ہے، لہٰذا اولمپک کوالیفائر ایونٹ کی میزبانی کے حقوق پاکستان سے واپس لیے جاتے ہیں۔