روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکومت سیاسی دہشت گردی کی ہرگز اجازت نہیں دے گی،وزیر اطلاعات

اسلام آباد(پی پی آئی)وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے منصوبہ سازوں کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد سزا دی جائے گی۔انہوں نے آج (اتوار) لاہور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نو مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب پاکستان تحریک انصاف نے ملک کے دفاع اور بقاء کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ہجوم نے شہداء کی یادگاروں اور فوجی تنصیبات کی توہین کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت سیاسی دہشت گردی کی ہرگز اجازت نہیں دے گی، سیاست میں تہذیب اور شائستگی کی حدود سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے۔عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ مسلم لیگ نون کی حکومت کے ادوارمیں ترقی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، روپے کی قدر مستحکم ہوئی ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی بہتری دیکھی جارہی ہے۔