شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

2024 پنجاب کی تاریخ کا کامیاب ترین سال رہا:عظمیٰ بخاری

لاہوریکم جنوری(پی پی آئی) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سال 2024 پنجاب کی تاریخ کا کامیاب ترین سال رہا ہے۔ مریم نواز نے سال 2024میں 77 سے زائد عوامی ریلیف کے منصوبے شروع کئے جن میں سے 50 زائد مکمل بھی ہوگئے ہیں۔ مریم نواز کی حکومت نے تمام منصوبے اپنے وسائل سے شروع کیے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ پنجاب ترقی، خوشحالی،ریلیف اور کارکردگی میں تمام صوبوں سے لیڈ کررہا ہے۔ پنجاب میں طلبہ، کسان،خواتین اور  نوجوانوں سمیت ہر طبقے کو بلاتفریق ریلیف دیا گیا ہے۔پنجاب میں پہلی بار اقلیتوں کے لئے ریلیف پیکج دیے گئے ہیں۔چار سال پنجاب کے وسائل کو پنکی،گوگی اور کپتان نے بے دردی سے لوٹا ہے۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ مریم نواز نے پنجاب کے لوگوں سے ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ کیا ہے۔آج پنجاب کے لوگوں کامعیار زندگی باقی صوبوں سے کئی گنا بہتر ہے۔اس لیے مریم نواز کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔انشااللہ پانچ سال پنجاب میں ترقی کا سفر ایسے ہی جاری رہے گا۔