شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سیکورٹی فورسز کیجوان ملک کی حفاظت کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں:سابق گورنر سندھ

کراچی14جنوری (پی پی آئی)سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ ہم سیکورٹی فورسز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔انکی مرہون منت ملک محفوظ ہے ریاست اور افواج پاکستان لازم و ملزوم ہے۔ سیکورٹی فورسز کے نڈر جوان ملک کی حفاظت کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔ خوارجیوں سمیت تمام ملک دشمن فتنوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کے کردار کو خراج تحسین  پیش کرتے ہیں۔  سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ایک بیان میں کہا کہپاکستان کی افواج اور ریاست کی مضبوطی کے لئے پوری قوم متحد ہے۔ اتحاد یقین تنظیم کے فلسفے پر عمل کرکے ہم ملک سے مایوسی اور بحرانوں سے نکل سکتے ہیں۔  پاکستانی ہونے پر فخر ہونا چاہئے یہی میری پہچان پاکستان کی سوچ فکر و فلسفہ ہے۔ پوری قوم ایک لڑی میں پروئی ہوئی ہوگی تو اتحاد کی طاقت سے کوئی بھی سازش کرلی جائے پاکستان مستحکم اور ریاست اور فوج پر عوامی اعتماد یقین بن جائے گا۔ متحد قوموں کو تقسیم نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان میں عوام میں مایوسی کے خاتمے کے لئے ہم نے پورے ملک میں رابطہ مہم شروع کی ہوئی ہے اور ہر شہر ہو یا قصبہ ہمیں تائید ملی ہے اللہ کی رضا سے کامیابی و نصرت کے ساتھ ملک میں ہمارے ساتھی اتحاد و یگانگت اور ملک میں مثبت سوچ کے لئے کام کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا کی منفی مہم ہو یا بین الاقومی سازش پاکستانی قوم قائد اعظم کے فرمودات کے مطابق متحد ہوکر ہر ایک سے نمٹنا جانتی ہے فوج اور ریاست کے خلاف نفرت ناکام بنا رہے ہیں۔ پاکستان اور افواج پاکستان ہم سب کی ریڈ لائن ہونی چاہئے۔ حکومت کو گڈ گورننس کرنی ہوگی معیشت کا پہیہ چلانا ہوگا اور مہنگائی کے طوفان کو روکنا ہوگا۔ سیاسی عدم استحکام ملک کے لئے مناسب نہیں۔ ہم نے مایوسی کو ؒختم کرنے کی روایت اور سوچ کو پھیلا دیا ہے۔ نوجوان ملک کی ترقی کے لئے ہر اول دستہ ہوں گے۔