شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وادی نیلم میں برف باری سے بند سڑکوں کو کھولنے کیلئے مشینری مہیا کی جائے: طاہر کھوکھر

مظفرآباد14جنوری (پی پی آئی)سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمدنے نیلم میں پیش آنے والے حادثے جس میں خاتون کو بروقت طبعی امداد نہ ملنے اوربروقت ہسپتال نہ پہنچنے پردکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہیئے وادی نیلم کے عوام کیلیئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھاتے ہوئے تمام محکموں کو الرٹ کرے برف باری کی وجہ سے بندہونے والی سڑکوں کو کھولنے کے لیئے مشینری مہیا کی جائے تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹر کو پابند کیا جائے ہسپتالوں میں تمام ادویات فراہم کی جائیں تاکہ برف باری اور راستوں کی بندش کی وجہ سے کوئی اور قیمتی جان کا ضیاع نہ ہو عوام کی جانیں قمیتی ہیں وادی نیلم کی پوری ویلی ایک جنت ہے جس میں ہر سال لاکھوں سیاح سیاحت کے لیئے آتے ہیں اس کی ترقی ضروری ہے اس ویلی پرتوجہ دینی ہوگی یہاں کے عوام کو طبعی سہولیات فراہم کرنی ہوں گی، سڑکوں کو برف باری میں بند ہونے کی وجہ سے کھولنے والی مشینری متعلقہ علاقوں میں موجود ہونی چاہیئے نیلم ویلی سڑکوں کی بندش اور طبعی امدادنہ ملنے کی وجہ سے اس طرح قیمتی جانوں کا ضیاع اداروں کے منہ پر طمانچہ یہ متعلقہ اداروں کے لیئے شرم کا مقام ہے جن کی وجہ سے قیمتی جان ضائع ہوئی ہے حکومت فوری طور پر ہنگامی اقدامات اٹھاتے ہوئے نیلم ویلی کے ان مسائل کے مستقل حل کے لیئے عملی اقدامات اٹھائے نیلم ویلی کے عوام سخت مشکلات میں ہیں ان کے مسائل اور مشکلات کو سمجھا جائے، انہوں نے کہا کہ برف باری کے دوران خصوصی ٹیموں کو ہنگامی بنیادوں پر متحرک رکھا جائے ریسکیو 1122 اور دیگر ادارے فوری مدد کے لیے تیار رہیں متاثرہ علاقوں میں برف صاف کرنے والی مشینری کو پہلے سے تعینات کیا جائے تاکہ راستے بند نہ ہوں اہم شاہراہوں کی حالت کو مانیٹر کرنے کے لیے جدید نظام متعارف کروایا جائے ہر قریبی ہسپتال میں بنیادی طبی سامان اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے موبائل ہیلتھ یونٹس کو وادی نیلم جیسے دور دراز علاقوں میں بھیجنے کا بندوبست ہوڈاکٹروں اور عملے کی حاضری کو سختی سے یقینی بنایا جائے۔