کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اقتدار ملنے کے باوجود حکمران ہار چکے،پابند سلاسل عمران جیت گیا ‘ مسرت جمشید چیمہ

لاہور14جنوری (پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جب بھی جیل میں ملاقات ہوتی ہے ان کی زبان پر پہلا سوال عوام اور کارکنان کے بارے میں ہوتا ہے،عمران خان کہتے ہیں ہمارے کارکنان نے بڑی قربانیاں دی ہیں، وہ شہدا کی فیملیوں اور زخمی کارکنوں کے بارے میں دریافت کرتے ہیں،بانی پی ٹی آئی پر عزم ہیں کہ ظلم اور جبر کی رات نے جتنا طویل ہونا تھا وہ ہو چکی ہے اب ان شا اللہ بہت جلد سویرا ہوگا اور آنے والا وقت پاکستان اور عوام کا ہے۔ جمشید اقبال چیمہ کے ہمراہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پاکستان کی سیاست اورپاکستان کی معیشت کا چڑھتا سورج ہیں،ملک کی ڈوبتی کشتی اور مسائل کی وجہ سے بد حال عوام کو وہی سنبھالیں گے،پاکستان کی سیاست اور معیشت کبھی بھی عمران خان کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتی۔سابق معاون خصوصی جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ گزشتہ سال لارج سکیل مینو فیکچرننگ چھ فیصد پیچھے گئی اور اس سال بھی یہی رجحان ہے،آپ کہتے ہیں کنسٹرکشن انڈسٹری بوسٹ کر رہی جبکہ سیمنٹ کی پانچ مہینوں میں بارہ فیصد کم فروخت ہوئی ہے جبکہ ایکسپورٹ میں ستائیس فیصد اضافہ ہوا ہے، ہم زراعت کی بات کریں تو اس سال چونتیس فیصد کپاس کم پیدا ہوئی ہے جس کا مطلب ہے کہ چار ارب ڈالر کی ایکسپورٹ کم ہوں گی۔