کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شکارپور میں کارو کاری کے نام پر ایک عورت اور مرد قتل،ملزم فرار

شکارپور13جنوری(پی پی آئی) شکارپور میں کارو کاری کے نام پر ایک عورت اور مرد کو قتل کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق  اتوار کی رات گئے ا سٹورٹ گنج کے علاقہ ٹرک اڈا  کے قریب ملزم واحد بخش عرف واحدو بروہی نے مبینہ طور پر اپنی بیوی مسمات شاہدہ کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا اور  ایک نوجوان پر فائرنگ کر دی جس کی شناخت لال بخش شیخ ولد عبدالستار کے نام سے ہوئی ہے۔زخمی لال بخش شیخ کو طبی امداد کے لیے آر بی یو ٹی سول اسپتال شکارپور لایا گیا اور بعد ازاں تشویشناک حالت میں سکھر کے اسپتال ریفر کردیا گیا جہاں وہ  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ملزم واحد بخش عرف واحدو بروہی کو شبہ تھا کہ اس کی بیوی کے لال بخش شیخ سے ناجائز تعلقات ہیں۔ملزم اپنی بیوی  کو قتل اور نوجوان کو زخمی کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔