شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمہ کیلئے پوری قوم اپنی فورسز کے شانہ بشانہ ہے:گورنر سندھ

کراچی 14جنوری (پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے دو کامیاب آپریشنز میں 8 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے علاوہ ازیں گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری  نے قومی ترانہ کے خالق، شاعر حفیظ جالندھری کے یوم پیدائش پراپنے پیغام کہا ہے کہ حفیظ جالندھری کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع ٹانک اور خیبر میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر فورسز کو مبارکباددیتاہوں۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ایک بیان میں کہا کہ فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمہ کے لئے پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کے قومی عزم کا اعادہ کرتے ہیں  گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے قومی ترانہ کے خالق، شاعرِ حفیظ جالندھری کے یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حفیظ جالندھری کی یوم پیدائش پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ حفیظ جالندھری کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ حفیظ جالندھری نے اپنے الفاظ سے پاکستان کے قومی ترانے کو امر کر دیا۔ یہ ترانہ ہماری شناخت اور فخر کی علامت ہے۔ قومی ترانہ کسی بھی ملک کی پہچان ہوتا ہے اور ہمارا قومی ترانہ دنیا بھر میں اپنی انفرادیت اور عظمت کے لئے جانا جاتا ہے۔