سکھر /خیرپور 15جنوری(پی پی آئی)ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی) نے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کے تعاون سے رائز فار امپیکٹ (کاٹن انڈٹیکس پروجیکٹ) کے تحت کپاس کی سپلائی چین میں کام کے بنیادی اصولوں اور حقوق کو فروغ دینے کے لیے ضلع سکھر اور خیرپور میں آگاہی سیشنز منعقد کیے جسکا مقصد کپاس کاشت کرنے والی کمیونٹیز اور زمینداروں میں کام کے بنیادی اصولوں اور حقوق (ایف پی آر ڈبلیو) کی تعمیل یقینی بنانا تھا تاکہ کپاس کی سپلائی چین میں مناسب ورکنگ کنڈیشنز کو فروغ دیا جا سکے۔ سیشنز سے خطاب کرتے ہوئے ای ایف پی کے سیکرٹری جنرل سید نذر علی نے اس بات پر زور دیا کہ ایف پی آر ڈبلیو کا احترام ہر فرد کے لیے مناسب کام کو یقینی بنانے میں انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔مناسب ورکنگ کنڈیشنز تخلیق کرنا کپاس کے شعبے کی مسلسل ترقی اور پاکستان کی جی ایس پی پلس کی حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے۔ کنسلٹنٹ گلفام نبی نے کام کے بنیادی اصولوں اور حقوق پر تفصیلی پریزنٹیشن دی جس میں ایف پی آر ڈبلیو کے پانچ اہم شعبوں کا احاطہ کرتے ہوئے بتایا کہ فریڈم آف ایسوسی ایشن، اجتماعی سودے بازی کے حق کی مؤثر شناخت جس سے یہ یقینی بنایا جاتا ہے کہ مزدوروں اور آجروں کو بغیر کسی خوف یا مداخلت کے تنظیمیں، ٹریڈ یونینز، اور ایمپلائرز ایسوسی ایشنز تشکیل دینے اور ان میں شامل ہونے کا حق حاصل ہے؛ جبری محنت کی تمام صورتوں کا خاتمہ جس کا مقصد کسی بھی قسم کی جبری مشقت یا خدمت کو ختم کرنا ہے جیسے قرض کے بدلے کام، انسانی اسمگلنگ اور غلامی، چائلڈ لیبر کے خاتمے کا مؤثر اصول جس کا مقصد بچوں کو ایسی مشقت سے بچانا ہے جو ان کی تعلیم، صحت اور ترقی میں رکاوٹ ڈالے؛ ملازمت اور پیشے میں تفریق کا خاتمہ، جس سے یہ یقینی بنایا جاتا ہے کہ تمام افراد کو ملازمت کے مواقع تک مساوی رسائی حاصل ہو اور انہیں کام کی جگہ پر مساوی برتاؤ کیا جائے چاہے وہ نسل، جنس، مذہب، نسل یا معذوری کی بنیاد پر ہوں اور محفوظ، صحت مند ورکنگ ماحول جس کا مقصد یہ ہے کہ ورکرز کو ایسی خطرات سے بچایا جائے جو ان کی جسمانی و ذہنی صحت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ اوپن سیشن کے دوران شرکانے سامان کی کمی، خراب اور کم پیداوار دینے والے بیجوں اور کم معیار والی یوریا جیسے مسائل اٹھائے جس کے جواب میں سید نذر علی نے سماجی مکالمے کی اہمیت پر زور دیا اور چھوٹے پیمانے پر کپاس کے کاشتکاروں کی ایسوسی ایشنز کے لیے فورم قائم کرنے کی ضرورت پر بات کی تاکہ وہ یکجہتی کے ساتھ آواز اٹھا سکیں اور دوسرے اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کر سکیں۔شرکاء نے مزید معلومات حاصل کیں کہ ایمپلائر ایسوسی ایشن بنانے کے فوائد کیا ہیں اور ہر ضلع میں ایک اسمال کاٹن گروئنگ لینڈلارڈز ایسوسی ایشن قائم کرنے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے اسمال کاٹن گروئنگ لینڈلارڈز ایسوسی ایشن، ضلع خیرپور اورضلع سکھرکے نام بھی تجویز کیے۔اس موقع پر ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تاکہ ایسوسی ایشن کے نام اور عہدیداروں کو حتمی شکل دی جا سکے۔
Next Post
حکومت ادارے مہاجرین کشمیر کی آبادکاری میں سنجیدہ نہیں ہیں: محمد طاہر کھوکھر
Wed Jan 15 , 2025
مظفرآباد15جنوری(پی پی آئی) سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر نے مہاجرین اور سرکاری اراضی پر قبضوں کے مسائل پر سنجیدہ اور اہم نکات اٹھا دیئے۔حکومت اور متعلقہ ادارے مہاجرین کی آبادکاری کے لیے خاطرخواہ اقدامات کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں مہاجرین کی آبادکاری میں لاپرواہی کی جا […]
