خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلاول کے ٹرمپ سے تعلقات اچھے، ناشتے میں شرکت کریں گے،شہلا رضا

اسلام آباد18جنوری (پی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی شہلا رضا نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر  بھٹو کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری ڈونلڈ ٹرمپ کے ناشتے میں شرکت کریں گے۔ بلاول اور ٹرمپ کے اچھے تعلقات ہیں۔پیپلز پارٹی کے لیے سب سے مقدم پاکستان کی سلامتی اور وقار ہے۔پارلیمنٹ ہاس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری سیاسی اور سفارتی اداب سے بخوبی واقف ہیں۔موجودہ پارلیمنٹیرین میں بلاول بھٹو زرداری ان لوگوں میں شمار کیے جاتے ہیں جنہیں نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سیاسی اور معاشی حالات کا وسیع تجربہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا معاشی اور اقتصا دی نظام بہتر کرنے کے لیے وہ تاریخ ساز کردار ادا کر سکتے ہیں۔