پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان میں لائیو اسٹاک کی ترقی کے روشن امکانا ت موجود ہیں: عاشق حسین کرمانی

کراچی 18جنوری (پی پی آئی)صوبائی وزیر پنجاب لائیواسٹاک و زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں لائیو اسٹاک کی ترقی کے روشن امکانا ت موجود ہیں اور یہ شعبہ ملک کو اقتصادی لحاظ سے مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے۔۔ صوبہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کے وڑن کے مطابق لائیو اسٹاک اور زراعت کی ترقی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اربوں روپے کی لاگت سے مختلف منصوبے شروع کیے گئے ہیں جس سے ملک سے بیروزگاری کا خاتمہ اور معیشت کو حقیقی معنوں میں استحکام ملے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایکسپو سینٹر کراچی میں محکمہ لائیو اسٹاک و فشریز سندھ کے تحت تین روزہ گرینڈ نمائش کے دوسرے روز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ فشریز سندھ محمد علی ملکانی اور ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹیجک پروجیکٹس میجر جنرل شاہد نذیر بھی موجود تھے۔انہوں نے سندھ حکومت کی جانب سے لائیو اسٹاک کی نمائش کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی کوششوں سے لائیو اسٹاک کا شعبہ بہتر ہوگا اور بین الاقوامی و ملکی ماہرین کے وفود کے تبادلوں سے لائیو اسٹاک سمیت دیگر اداروں کی بہتری میں واضع تبدیلی نظر آئے گی۔     بعد ازاں صوبائی وزیر نے نمائش کے مختلف اسٹالوں کا معائنہ کیا اور ماہرین کی طرف سے لائیواسٹاک شعبہ کی بہتری کے لیے دی جانے والی بریفنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کے لائیو اسٹاک شعبہ کے لیے کیے جانے والے عملی اقدامات نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔