شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

رواں سال 47 نئے پارکس کراچی کے مختلف علاقوں میں تعمیر کئے جائیں گے:میئر کراچی

 کراچی 18جنوری (پی پی آئی)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اپنے 49 پارکس کی تزئین و آرائش اور جدید سہولیات سے آراستہ کر رہی ہے، رواں سال 47 نئے پارکس کراچی کے مختلف علاقوں میں تعمیر کئے جائیں گے، کے ایم سی کے تمام پارکوں کے محل وقوع، رقبہ، نقشہ اور فراہم کی گئیں سہولیات کے متعلق مکمل تفصیلات شہریوں کے لئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب کی جا رہی ہیں، پارکوں کا ایک چوتھائی حصہ مختلف تفریحات اور دیگر ضروریات کے لئے مختص رہے گا، کراچی کو سرسبز اور صاف ستھرا شہر بنانے کی کاوشیں عام شہریوں اور کاروباری انجمنوں کے تعاون سے کامیاب بنائیں گے، یہ بات انہوں نے ہفتہ کے روز محکمہ پارکس اینڈ ریکریشن کے افسران کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اگرچہ سرکاری سطح پر ہونے والے اقدامات کے نتیجے میں شہر میں پارکس اور تفریحی مقامات کی صورت حال خاصی حد تک بہتر ہو چکی ہے تاہم اس میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے، مختلف اضلاع میں موجود پارکس شہریوں کی اہم اور بنیادی ضرورت ہیں، انہیں نہ صرف قبضہ مافیا سے بچانا ہے بلکہ پہلے سے بہتر سہولیات سے بھی آراستہ کرنا ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ تمام پارکوں میں جھولے اور دیگر آلات درست حالت میں رکھے جائیں، پارکوں کا 25 فیصد ایریا تفریحات اور ضروریات زندگی کے لئے مختص ہونا چاہئے، قومی یادگاروں پر کسی قسم کی برانڈنگ کی اجازت نہ دی جائے،محکمہ پارکس رواں مالی سال کا ریونیو کا ہدف ہر صورت میں مکمل کرے اور اپنے اخراجات کوکنٹرول کرکے کفایت شعاری اپنائے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر میں 47 نئے پارکوں کی تعمیر کے لئے فنڈز موجود ہیں لہٰذا اس سلسلے میں کاموں کو تیز کیا جائے، تمام پارکوں میں تفریحی سہولیات کے ساتھ ساتھ شہریوں کے لیے کھانے پینے کی اشیا دستیاب ہونی چاہئیں،انہوں نے کہا کہ باغ ابن قاسم، کورنگی فیملی پارک، کشمیر پارک، عزیز بھٹی پارک سمیت تمام پارکوں میں فراہم کی گئیں مختلف سہولیات کے کنٹریکٹرز سے مکمل ریونیو جمع کیا جائے تاکہ ان پارکوں کی بہتری پر خرچ کیا جا سکے، پارکس ڈپارٹمنٹ گرین بیلٹس اور چورنگیوں کے علاوہ سڑکوں کے اطراف بھی بیوٹیفکیشن کا کام تیز کرے اور ایسی تمام کھلی جگہوں پر خوش نما موسمی پھول لگائے جائیں