قلات میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

قلات، 17 جنوری (پی پی آئی) بلوچستان کے شہر قلات کے محلہ خیل کے علاقے میں جمعہ کو نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ حملہ آور ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق قلات شہر کے علاقے محلہ خیل میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے ایک شخص منیر احمد ولد باران خان سکنہ محلہ خیل کو قتل کر دیا۔ حملہ آور ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو قلات اسپتال منتقل کردیا۔ تھانہ قلات کے حکام مزید تفتیش کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

نوجوان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف خواتین کا لاڑکانہ پریس کلب پر احتجاج

Fri Jan 17 , 2025
 لاڑکانہ 17جنوری(پی پی آئی)بیٹے کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف متاثرہ خواتین نے لاڑکانہ پریس کلب پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ 5 جنوری کو خاندانی تنازعے اور زمین کے مسئلے پر احمد نے اپنے ڈرائیور اور ایک نامعلوم شخص کے ساتھ مل کر میرے نوجوان بیٹے اسفند یار […]