شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انسانی اسمگلنگ کے اصل کرداروں کے خلاف سخت اقدامات کی ضرورت ہے: سابق گورنر سندھ

کراچی 17جنوری(پی پی آئی)سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے انسانی اسمگلنگ کے مسلسل واقعات اور پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپین جانے کی کوشش میں تارکین وطن سے بھری کشتی کے حادثے میں پاکستانیوں سمیت متعدد قیمتی جانوں کے ضیاع کا درد ناک واقعہ ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں دعا گو ہوں کو اللہ تعالی مرحومین کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ دکھ کی اس گھڑی میں میں اور میرے ساتھی انکے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ انسانی اسمگلنگ کے اصل کرداروں اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔ اس پر صرف مذمت کافی نہیں وہ سارے راستے بند ہونے چاہئیں۔جس سے معصوم افراد کو سہانے خواب دکھا کر بھری رقوم لے کر اسمگل کرنے کے علاوہ ان خاندانوں کو مالی مصائب کا بھی شکار کیا جاتا ہے۔ پورے ملک میں جہاں جہاں یہ عمل ہے اسکی بیخ کنی کی جائے۔ علاوہ ازیں سابق گورنر سندھ  ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ  اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدہ اچھی پیش رفت ہے۔۔ بدترین خون ریزی اور نسل کشی کو روکنے کے لئے ثالثوں کا کردار قابل تحسین ہے۔ یہ قدم خطے میں امن اور استحکام کی نئی امید پیدا کرتا ہے۔ سفارت کاری ہمیشہ تنازعے سے بہتر راستہ ہے۔ عالمی برادری کو آگے بڑھ کر تعمیر نو،بحالی اور مستقل، مفاہمت کے ساتھ ساتھ فلسطین کی امدادی کاروائیوں کو تیز کریں۔ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہاکہ ہم شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اللہ فلسطینی مسلمانوں کو صبر و حوصلہ دے اور وہ دوبارہ بہتر زندگی شروع کرسکیں۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے معاہدہ ہونے کے باوجود غزہ پر حملوں کو رکوانے پر بھی زور دیا ہے۔