شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گورنراینیشیٹیو کے تحت جاری منصوبے قابل تقلید ہیں۔ روانڈا ہائی کمشنر

کراچی 21جنوری (پی پی آئی)گورنرسندھ کامران ٹیسوری سے روانڈا کی ہائی کمشنر نے تین رکنی وفد کے ہمراہ گورنرہاوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک روانڈ ا دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، تجارت میں اضافہ سمیت دلچسپی کے دیگر امور ر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ پاک روانڈا دوطرفہ تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہورہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ روانڈا سے تجارت میں اضافہ کے خواہشمند ہیں۔ روانڈا کی ہائی کمشنر نے کہاکہ پاکستان سے تعلقات کو اہمیت حاصل ہے، روانڈا کے سرمایہ کار مختلف شعبوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ہائی کمشنر نے امید کی گھنٹی، راشن ڈرائیو اور آئی ٹی مارکی کا دورہ بھی کیا۔ علاوہ ازیں  گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر آئی ٹی مارکی میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کے والدین کے لئے گورنر ہاوس میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ زیرتعلیم بچوں کے والدین کوسرد موسم میں باہر انتظارکرنا پڑتا تھا۔گورنرسندھ نے کہا کہ زیر تعلیم بچوں کے والدین کے لئے خصوصی جگہ کا انتظام کیاجارہاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیرتعلیم بچوں کے والدین کے لئے انتظارگاہ میں ہیٹرکی سہولت بھی ہوگی۔  مزید براں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے معروف سماجی کارکن مولانا بشیر فاروق، معروف بزنس مین ڈنشان ڈی آواری اور معروف فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ ملاقات میں فلاح انسانیت، روزگار کے مواقع اور فیشن ڈیزائن کے حوالہ سے گفتگوہوئی نیز گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ترکیہ کے قونصل خانہ میں سلطنت عثمانیہ کے سلطان مراد پنجم کے رشتہ داروں کو دیئے گئے عشائیہ میں شرکت کی۔ اس سے قبل جب گورنر سندھ ترکیہ کے قونصل خانہ پہنچے تو قونصل جنرل اور دیگر سفارتی عملہ نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔۔