شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

رمضان المبارک میں حسب روایت افطار پارٹیوں سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کروں گا:صدر ریاست آزادجموں وکشمیر

مظفرآباد20جنوری (پی پی آئی)صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ صحافی معاشرے کی بہتری کے لئے ایک اہم کردار اداکر سکتے ہیں۔ صحافی تحریک آزادی کشمیر کو اْجاگر کرنے کے لئے جہاں اپنے قلم کا استعمال کریں وہاں پر سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کے ذریعے بھی اپنا رول اد ا کر سکتے ہیں۔میں جب وزیر اعظم تھا تو میں نے اپنے دور حکومت میں احتساب بیورو،بار کونسلز، پریس فاؤنڈیشن اور دیگر ادارے بنائے۔میں آزادکشمیر میں شفاف احتساب کا حامی ہوں، کرپشن ختم کیے بغیر کوئی ریاست ترقی نہیں کر سکتی۔صدارتی سیکرٹریٹ،ایوان صدر،کشمیر ہاؤس،اسلام آبادکے مطابق انھوں نے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے خطاب میں  کہا کہ رمضان المبارک میں حسب روایت افطار پارٹیوں سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کروں گا۔ صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ مودی کی انتہاپسندانہ پالیسیوں نے مسئلہ کشمیر کا حل آسان بنا دیا ہے۔ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے مودی کو بے نقاب کر دیا ہے اور بھارت ایک عالمی دہشت گرد کے طور پر سامنے آیا ہے۔ اب یورپ، امریکہ اور دیگر مغربی ممالک میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے اور مجھے پورا یقین ہے کہ مقبوضہ کشمیر جلد آزاد ہونے والا ہے، دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کی آزادی کا راستہ نہیں روک سکتی۔۔ صدر ریاست آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں رواداری اور مفاہمت کا قائل ہوں۔۔ صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آزادکشمیر میں بھائی چارہ اور سیاسی رواداری ہے افرا تفری اور سیاسی عدم استحکام نقصان دہ ہے اور افہام و تفہیم سے تمام مسائل حل کیے جائیں۔