ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب میں آئندہ ماہ 20 ہزار گھروں کی تعمیر کا ہدف، بے گھر شہریوں کیلئے مفت پلاٹ اسکیم کا آغاز

لاہور28جنوری (پی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئندہ ماہ صوبہ بھر میں 20 ہزار گھروں کی تعمیر کا ہدف دے دیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں “اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام کے منصوبے پر تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس میں پنجاب میں بے گھر شہریوں کو مفت پلاٹ دینے کے لیے سکیم کی تفصیلات بھی زیر غور آئیں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اس منصوبے کے تحت 9 ہزار 15 گھروں کی تعمیر کے لیے 8 ارب 20 کروڑ روپے کے قرضے جاری کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 2050 افراد کو مکانات کی تعمیر کے لیے قرض کی دوسری قسط بھی فراہم کی جا چکی ہے۔”اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام کے تحت 4841 گھروں کی تعمیر جاری ہے اور اس پورٹل پر وزٹ کرنے والے شہریوں کی تعداد 7 لاکھ 28 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ تقریباً 4 لاکھ سے زائد درخواستیں مکمل دستاویزات کے ساتھ آ چکی ہیں، جبکہ 74 ہزار سے زائد ڈرافٹ درخواستیں بھی پورٹل پر جمع ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر 3 اور 5 مرلے کی ہاؤسنگ سکیموں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا، اور عوام کو فری پلاٹ دینے کے لیے ٹی او آرز طے کرنے کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔وزیراعلیٰ نے صوبے میں گھروں کی تعمیر کا ہدف پورا کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔