ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

منگلا ڈیم کے متاثرین کے ذیلی کنبہ جات کی آبادکاری کے لیے فوری اقدامات کا حکم

میرپور28جنوری (پی پی آئی)صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ متاثرین منگلا ڈیم کے ذیلی کنبہ جات کی آبادکاری کے لیے الاٹمنٹ چٹس فوری طور پر جاری کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ ذیلی کنبہ جات کی آبادکاری کے لیے چکسواری اور ڈڈیال میں بنائے جانے والے ٹاؤنز میں ترقیاتی کام پی سی ون کے تحت تیزی سے مکمل کیے جائیں تاکہ متاثرین کو تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔ صدر آزاد کشمیر نے اس بات پر زور دیا کہ الیکشن میں کیے گئے وعدے کے مطابق ذیلی کنبہ جات کی آبادکاری کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔اس موقع پر منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی کے عہدیداران نے صدر کو متاثرین کی آبادکاری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، جس میں بتایا گیا کہ 8080 افراد کی آبادکاری کے لیے 4757 کنال زمین مختص کی گئی ہے، جہاں جدید سہولتوں سے آراستہ ٹاؤنز بنائے جائیں گے۔ ان ٹاؤنز میں رہائشی پلاٹس کے ساتھ ساتھ پارکس، قبرستان، کمرشل سنٹرز، تعلیمی اور صحت کے مراکز بھی قائم کیے جائیں گے۔صدر سلطان محمود چوہدری نے ہدایت کی کہ الاٹمنٹ چٹس کا اجرا فوری طور پر کیا جائے اور ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ متاثرین کو سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔