سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے علاوہ کچرا دینے یا پھینکنے پر قانونی کارروائی ہوگی، طارق علی نظامانی

کراچی30جنوری (پی پی آئی)سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ (ایس ایس ڈبلیو ایم بی) کے منیجنگ ڈائریکٹر طارق علی نظامانی نے کہا ہے کہ حکومت سندھ، میئر اور کمشنر کراچی کی جانب سے انڈسٹری کیلئے سالڈ ویسٹ بورڈ کے علاوہ پرائیوٹ کنٹریکٹر کو کچرا دینے یا کسی جگہ پھیکنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔ ادارے کی جانب سے 3 ایف آئی آر درج کرائی جاچکی ہیں۔ کاٹی کی تجویز کی کے مطابق صنعتوں کی درجہ بندی اور بلنگ کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) میں صنعتکاروں سے خطاب میں کیا۔ تقریب میں کاٹی کے صدر جنید نقی، ڈپٹی پیٹرن ان چیف زبیر چھایا، قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سلیم الزماں، نائب صدر طارق حسین، سابق صدر احتشام الدین، ڈائریکٹر جی ٹی ایس غلام  عباس میمن، ڈائریکٹر ٹیکنیکل و ریونیو آفتاب شاہ بخاری، ڈپٹی ڈائریکٹر کورنگی امتیاز بھٹو، ریونیو انچارج کورنگی منیب اکرم سمیت دیگر ممبران بھی موجود تھے۔ ایم ڈی سالڈویسٹ مینجمنٹ نے مزید کہا کہ ادارے کی جانب سے بلنگ اور کچرا اٹھانے کے نظام کی بہتری کو یقینی بنارہے ہیں۔ کاٹی کی تجویز کردہ صنعتوں کی رجسٹریشن سے بلنگ شروع کی جائے گی جبکہ بقایا جات علیحدہ سے طے کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں جدید انوائرمنٹ تھیم سے طلباء میں آگاہی بیدار کی جائے گی۔ طارق علی نظامانی نے مزید کہا کہ صنعتکاروں کی سہولت کیلئے موبائل ایپ اور ٹول فری نمبر 1128 جاری کیا ہے جس سے بروقت بل اور شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔ انہوں نے  کہا کہ ادارے کی جانب سے جو صنعتیں کچرا پھیکنے میں ملوث ہوں گی ان کے خلاف قانونی کارروائی کی تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔ قبل ازیں کاٹی کے صدر جنید نقی نے خطاب میں کہا کہ کاٹی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے قیام سے شامل ہے۔ جبکہ ادارے نے اختیارات نہ ہونے کے باوجود بھی صنعتی علاقے کی صفائی کیلئے اقدامات کئے جو قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں  اور صنعتکاروں میں آگاہی کیلئے روڈ شو اور آگاہی مہم چلائی جائے۔ صدر کاٹی نے کہا کہ کورنگی صنعتی علاقے میں پرائیوٹ کنٹریکٹرز اور دیگر ذرائع سے کچرا اٹھانے کے خلاف قانون سازی سے متعلق آگاہی کیلئے ریڈ الرٹ جاری کرے گا۔  اس سلسلے میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والی صنعتوں کو ایس ایس ڈبلیو ایم بی پہلے نوٹس جاری کرے گی جس میں کاٹی بھی اپنا کردار ادا کرے گا، بعد ازاں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کی جانب سے اندرونی تعاون کو بڑھایا جائے، جی ٹی ایس پر غیر متعلقہ افراد کی جانب سے کچرا کی چھٹائی اور آگ لگانے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ڈپٹی پیٹرن ان چیف زبیر چھایا نے کہا کہ ایس ایس ڈبلیو ایم بی میں رجسٹرڈ انڈسٹریز کی جانب سے بلنگ کی شکایات اور ریکوری میں تاخیر کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے اور  ریکوری میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے کاٹی تعاون کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ادارے  کی جانب سے نئی صنعتوں کی رجسٹریشن کیلئے بروقت سہولیات فراہم کی جائیں۔ زبیر چھایا نے کہا کہ ضلع شرقی کا کچرا ضلع غربی میں ڈالے جانے پر تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جی ٹی ایس کو ڈمپنگ سائٹ بنادیا گیا ہے جہاں آئے روز کچرا جلانے کے واقعات سے آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے، جس پر ادارے کو چھان بین کرنی چاہیے۔ اس موقع پر قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سلیم الزماں نے صنعتکاروں کو درپیش بلنگ سے متعلق مسائل کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ کاٹی کی جانب سے ایس ایس ڈبلیو ایم بی میں 70 شکایات درج کرائیں گئیں، جس میں 52 حل ہوگئی جبکہ 18 اب بھی التوائکا شکار ہیں۔ شکایات کی اکثریت معمول کے مطابق بلنگ اور ڈور ٹو ڈور کچرے کی کلیکشن نہ ہونے کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کی جانب سے انڈسٹری کی درجہ بندی میں بھی ابہام ہیں۔ جبکہ جنوری سے ستمبر 2023 تک بل ہی جاری نہیں کئے گئے، بعد ازاں اکتوبر میں تمام واجبات ایک ساتھ بھیج دئیے گئے جس پر بے شمار شکایات موصول ہوئیں۔ سلیم الزماں نے کہا کہ نئی انڈسٹری کی رجسٹریشن پر انہیں کئی سال پرانے واجبات کے بل بھیج دئیے جاتے ہیں جس سے انڈسٹری کی رجسٹریشن کی حوصلہ شکنی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاٹی سے ان صنعتوں کا ڈیٹا شیئر کیا جائے جو بل ادا نہیں کر رہے تاکہ انہیں پابند کیا جائے کہ وہ بروقت ادائیگی یقینی  بنائیں۔