پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نیشنل ہائی ویز سکھر ٹول پلازہ کے ٹریفک مسائل سے متعلق فالو اپ اجلاس منعقد

سکھر30جنوری (پی پی آئی)کمشنر سکھر فیاض حسین عباسی کی زیر صدارت نیشنل ہائی ویز سکھر ٹول پلازہ کے قریب ٹریفک کے مسائل سے متعلق فالو اپ اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر سکھر فیاض حسین عباسی نے کہا کہ نیشنل ہائی وے پر فلائی اوور کی تعمیر سے متعلق سڑک پر سائن بورڈ لگائے گئے ہیں، تاہم رات کے وقت مناسب روشنی کا کوئی مستقل بندوبست نہیں کیا گیا، این ایچ اے مناسب روشنی کا بندوبست کرے، اگر کوئی جانی نقصان ہوا تو اس کی ذمہ دار این ایچ اے ہوگی۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر خیرپور کو سائٹ کا دورہ کرکے مسائل کی جامع رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کی، جبکہ این ایچ اے نے ببر لوکے قریب یوٹرن پر کوئی کام نہیں کیا، اس سے متعلق تحریری جواب جمع کرائے۔ کمشنر نے ڈپٹی کمشنر سکھر کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سائٹ کا دورہ کرکے جامع رپورٹ تیار کی جائے تاکہ ٹرانسپورٹ کے مسائل کا جلد حل نکالا جاسکے۔ کمشنر سکھر فیاض حسین عباسی نے اسسٹنٹ کمشنر روہڑی کو ہدایت دی کہ تمام بسوں اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کو روہڑی بس ٹرمینل پر اسٹاپ کرنے کا پابند بنایا جائے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر این ایچ اے ارشاد علی نے بتایا کہ یوٹرن کے فنڈز کے لئے ہیڈکوارٹر کو لکھا ہے، لیکن ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، فنڈز کے جاری ہونے کے بعد اس پر کام کا آغاز کیا جائے گا۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سکھر وسیم میمن نے اجلاس کو بتایا کہ مختلف ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی بڑی بسوں کے اسٹاپ روہڑی بس ٹرمینل منتقل کر دیئے ہیں، لوکل ٹرانسپورٹ کا مسئلہ ہے جس کے لیے پولیس کی نفری کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس سکھر فیصل عبداللہ نے کہا کہ فلائی اوور کی تعمیر کی وجہ سے نیشنل ہائی وے پر ٹریفک مینجمنٹ کے مسائل ہیں، ڈی آئی جی پولیس فیصل عبداللہ چاچڑ نے ایس پی خیرپور اور سکھر کو ہدایت دی کہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو جتنی پولیس نفری درکار ہو، فراہم کی جائے۔ سکھر شہر میں بھی ٹریفک کے بہت مسائل ہیں جنہیں ایس ایس پی سکھر اور ڈی سی سکھر مل کر حل کرائیں۔ ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے سابقہ ایس ایس پی سکھر نے ایک پلان تیار کیا تھا،اس سے بھی رہنمائی حاصل کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی راجا دھاریجو نے اجلاس کو بتایا کہ سکھر شہر میں ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو جلد کام شروع کرے گی۔ کمیٹی شہر میں پارکنگ اور نو پارکنگ ایریاز کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔ اس موقع پر کمشنر سکھر فیاض حسین عباسی نے کہا کہ سکھر میں موٹر سائیکل کے سواروں کے لیے ہیلمیٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کے لیے مہم چلائی جائے۔ ہیلمیٹ کے استعمال سے انسانی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے۔ ہیلمیٹ کے استعمال کے لیے ایس ایس پی سکھر اور ڈی سی سکھر مل کر جلد حکمت عملی تیار کریں تاکہ انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔