جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ میں قومی انسداد پولیو مہم شروع،وزیر اعلیٰ سندھ نے افتتاح کیا

کراچی3 فروری (پی پی آئی)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں آئی جی پولیس غلام نبی میمن، کمشنر کراچی حسن نقوی، سیکریٹری صحت ریحان بلوچ، روٹری کے عزیز میمن، اور ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی موجود تھے۔وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے وال آف ہیروز پر دستخط بھی کیے۔وزیراعلیٰ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق انسداد پولیو مہم 3 تا 9 فروری 2025تک جاری رہے گی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس مہم کے دوران صوبے میں 5 سال سے کم عمر کے ایک کروڑ 6 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ 82,000 فرنٹ لائن پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو ویکسین دیں گے۔ پولیو ورکرز کی حفاظت کے لیے 21,844 سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پولیو ورکرز کی حفاظت کے لیے سکیورٹی انتظامات میں بہتری لائی گئی ہے اور پولیس کا کردار قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اب بھی دنیا کے صرف دو ممالک میں شامل ہے جہاں پولیو وائرس موجود ہے۔ سنہ 2024 میں پاکستان میں 73 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 22 کیسز سندھ سے ہیں۔وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ سنہ 2025کا پہلا کیس خیبر پختونخواہ کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے رپورٹ ہوا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ کے کئی علاقوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ماحولیاتی نمونوں میں ہوئی ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پولیو ٹیموں کو دھمکانے یا ان کے کام میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز بچوں کے مستقبل کے محافظ ہیں اور ان کی عزت کی جانی چاہیے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے والدین سے پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کی درخواست کی اور کہا کہ پولیو ویکسین محفوظ، مؤثر اور مفت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بار بار خوراک دینے سے ہی بچے کی قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے۔انہوں نے علمائے کرام، اساتذہ، اور کمیونٹی رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ عوام کو پولیو مہم میں بھرپور شرکت پر آمادہ کریں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ اور پاکستان کو پولیو فری بنانے میں ہر ایک فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے وڑن کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور سندھ حکومت پولیو کے مکمل خاتمے اور ہر بچے کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے پوری طرح سرگرم ہے۔اس کے ساتھ ہی چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے ایک پرفارمنس اسکور کارڈ متعارف کرایا گیا، جس کے تحت بہترین اضلاع کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، جبکہ کمزور اضلاع کی جوابدہی ہوگی۔