جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملکی و غیرملکی سرمایہ کاروں کو بلوچستان میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کر رہے ہیں:بلال کاکڑ

کوئٹہ 3فروری(پی پی آئی)  بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈبلوچستان میں کاروبار میں آسانی اور سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے،ہم وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق بلوچستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں اور وہ دن دور نہیں جب بلوچستان عالمی سطح پر تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بنے گا۔محکمہ اطلاعات بلوچستان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں بزنس کمیونٹی کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (BBoIT) قومی اور بین الاقوامی تجارتی سرگرمیوں کیلئے سرگرم عمل ہے۔ہم ملکی و غیرملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ مختلف چینلز کے ذریعے رابطے قائم کر کے انہیں بلوچستان میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کر رہے ہیں،گزشتہ دنوں اسلام آباد میں 10 سے زائد ممالک کے قونصل جنرلز اور سفیروں کے ساتھ اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لیے ملاقاتیں کی گئی ہیں۔انہوں کے کہا کہ بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ریگولیٹری کے عمل کو ہموار اور ضروری معلومات اور معاون خدمات فراہم کرکے سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کرتا ہے، اس مقصد کیلئے سرمایہ کاروں اور بزنس کمیونٹی کو ون ونڈو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ حکومت کاروبار کرنے میں آسانی، مراعات کی فراہمی اور زراعت، معدنیات اور بنیادی ڈھانچے جیسے شعبوں کو ترجیح دے کر سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ گوادر فری ٹریڈ زون اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز سمیت خصوصی اقتصادی زونز کا قیام اس کی واضح مثال ہے۔