متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی واٹر کارپوریشن کی خصوصی رعایتی پالیسی میں 3ماہ کی مزید توسیع

کراچی4 فروری (پی پی آئی)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک اور اہم اقدام اٹھاتے ہوئے واٹر کارپوریشن کی خصوصی رعایتی پالیسی میں تین ماہ کی مزید توسیع کی منظوری دے دی جس کے بعد واٹر کارپوریشن نے اپنے تمام ریٹیل صارفین کے بلوں کے بقایاجات کی ادائیگی کے لیے رعایتی اسکیم میں 3 ماہ کی مزید مدت کے لیے 30 اپریل 2025 تک اضافہ کردیا ہے۔ترجمان کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے مطابق اس حوالے سے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ رعایتی پالیسی کا بنیادی مقصد شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے کیونکہ اس پالیسی کے تحت شہریوں کو آسان اقساط میں واٹر کارپوریشن کے بقایاجات جمع کروانے کا موقع ملے گا پالیسی کے تحت تمام ریٹیل صارفین کو اپنے بقایاجات جمع کروانے پر رعایت کے ساتھ اقساط کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی اور وہ ریٹیل صارفین جو اپنے بقایاجات یک مشت جمع کروائیں گے تو انہیں 35 فیصد 6 ماہ کے اندر ادائیگی کرنے والوں کو 25 فیصد 9 ماہ میں 20 فیصد ایک سال میں 15 فیصد اور 15 ماہ میں اپنے بقایاجات جمع کروانے والوں کو 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔ صارفین اپنے رعایتی بلز حاصل کرنے کے لیے متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکسز کے دفتر سے رابطہ کریں جبکہ کسی بھی قسم کی شکایت یا مزید معلومات کے لیے ہیلپ لائن نمبر 1334 پر رابطہ کریں۔