جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں تھر ثقافتی میلہ کل منعقد ہوگا

حیدر آباد4 فروری (پی پی آئی)تھرکا روایتی و ثقافتی میلہ، سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی  ٹنڈو جام میں تھری اسٹوڈنٹس کونسل کے تعاون سے جمعرات کو منعقد ہوگا،  میلہ کا مقصد تھر کے ماحولیاتی، ثقافتی، سماجی اور اقتصادی پہلوؤں پر تبادلہ خیال کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا اور  قدیم ورثے اور روایات کو اجاگر کرنا ہے۔یہ میلہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرالطاف علی سیال کی سرپرستی میں منعقد ہو گا، جس میں مختلف ماہرین، محققین، طلبااور ثقافتی شخصیات شریک ہوں گی اور تھر کے متنوع منظرنامے کو اجاگر کرنے والے تکنیکی سیشنز، نمائشوں اور ثقافتی پرفارمنس کا انعقاد کیا جائے گا۔صوبائی وزیر تعلیم و خواندگی سید سردار علی شاہ ، وزیراعلیٰ کے مشیر راج ویر سنگھ اور سابق وائس چانسلر ڈاکٹر فتح ماری مہمانان خصوصی ہوں گے۔میلے میں مختلف موضوعات پرپروفیسر نور احمد جنجھی،ناصر پنہور،ادریس جتوئی،بھارو مل امرانی،ڈاکٹر سونو مل کھنگھارانی،نور احمد بیجیر، مسز پشپا کمار،  زاہدہ ڈیتھو کاخطاب ہوگا۔یہ پروگرام تھر کی ثقافت، کھانوں، زراعت اور دستکاریوں پر مشتمل نمائش سے شروع ہوگا۔ اس کے بعد تھر کے ماحولیاتی نظام، حیاتیاتی تنوع، ثقافت اور ورثے پر تکنیکی سیشنز ہوں گے، جن کے ساتھ روایتی کہانی سنانے اور تھری فنون کے پرفارمنس بھی ہوں گے۔ شام کے پروگرام میں تھر کے اہم مسائل پر مبنی تھیٹر ڈرامے اور فنون پیش کیے جائیں گے، جس کے بعد ایک  گرینڈثقافتی شو بھی منعقد ہوگا جس میں روایتی موسیقی کی پرفارمنس ہوگی۔اس میلے کا انتظام پروفیسر ڈاکٹر محمد اسماعیل کمبھار بطور چیف آرگنائزر اور ڈاکٹر شنکر سنگھ سوڈھو بطور سیکرٹری کر رہے ہیں۔