کشمیری عوام کی پاکستان کیلئے قربانیاں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی: شیخ مختار اعوان

میرپور10فروری (پی پی آئی) سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر کی جانب سے چیئرمین پاسبان وطن پارٹی شیخ مختار اعوان کے اعزاز میں ایک شاندار عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں پارٹی کے اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملکی سلامتی، قومی یکجہتی اور پاکستان کی مسلح افواج کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔چیئرمین پاسبان وطن پارٹی شیخ مختار اعوان نے اس موقع پر کہا کہ کشمیری عوام کی پاکستان کے لیے قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی کشمیری عوام نے تکمیل پاکستان کی جدوجہد میں بے شمار قربانیاں دی ہیں اور وہ آج بھی اپنی آزادی کے لیے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر پر جبری قبضہ کر رکھا ہے، جو عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ تاہم، کشمیری عوام اپنی آزادی کے لیے پرعزم ہیں اور ان کی اس جدوجہد میں پورا پاکستان اور اس کی مسلح افواج ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھائے اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے عملی اقدامات کرے۔شیخ مختار اعوان نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے واضح پیغام دے دیا ہے کہ کشمیر کی آزادی کے لیے اگر ہمیں کئی جنگیں بھی لڑنی پڑیں تو ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ کشمیری عوام تنہا نہیں ہیں، بلکہ پوری قوم اور فوج ان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے نوجوان نسل کو پاکستان اور کشمیر کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے اور قومی یکجہتی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔ قوم کو اپنی فوج کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے پاکستان کی سالمیت، دفاع اور استحکام کے لیے ہم سب متحد ہیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے تمام سیاسی و سماجی حلقوں سے اپیل کی کہ وہ باہمی اختلافات بھلا کر ملکی مفاد کو اولین ترجیح دیں تاکہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن رہے۔محمد طاہر کھوکھر نے کہا کہ پاکستان اور اس کی مسلح افواج کے خلاف مختلف اندرونی و بیرونی سازشیں کی جا رہی ہیں تاکہ ملک کو کمزور کیا جا سکے مگر ہماری بہادر فوج اور اس کی قیادت دشمن کے ہر محاذ پر پوری استقامت سے مقابلہ کر رہی ہے اور انہیں منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ پاکستان کی بقا اور امن کے قیام کے لیے پاک فوج کے جوان اپنی جانوں کا نذرانہ دے رہے ہیں نہ صرف سرحدوں پر بلکہ داخلی سیکیورٹی کے محاذ پر بھی فوج کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ طاہر کھوکھر نے کہا کہ پاک فوج نے جس تحمل، تدبر اور حکمت عملی کے ساتھ ملکی استحکام کو یقینی بنایا اور معیشت کو بحران سے بچانے میں کردار ادا کیا، وہ مثالی ہے۔۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ پر منفی پروپیگنڈے سے بچیں اور ملکی استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بھارت نے اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ کر کے بنیاد پرستی کو فروغ دیا،ا سپیکر آزاد جموں و کشمیر اسمبلی

Mon Feb 10 , 2025
لاہور10فروری (پی پی آئی)ا سپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر سینئر پارلیمنٹیرین چوہدری لطیف اکبر نے لاہور میں منعقدہ چار روزہ کامن ویلتھ پارلیمنٹیرینز کانفرنس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کی روک تھام اور اقوام متحدہ […]