ادیب، دانشور اور صحافی عافیہ کی رہائی کیلیے کردار ادا کریں:گلوبل عافیہ موومنٹ

پاکستانی خواتین کو باعزت روزگار اور تحفظ فراہم کیا جائے:پاسبان

بلدیاتی نظام میں ترامیم لا کر ے بلدیاتی نظام کو مفلوج کیا گیا: مئیر تحصیل ایبٹ آباد

نوشہرو فیروز میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے بچے سمیت دریا سندھ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

عزاداروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں میئر مئیر میر پور خاص کے دورے

غیر ملکی کرنسی کی شرحوں میں معمولی کمی ، ڈالر انٹربینک ریٹ 278.42 روپے پر بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ سے فرانسیسی سفیر نکولس گالے کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

کراچی10فروری (پی پی آئی)وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے فرانس کے سفیر نکولس گالے  نے ملاقات کی۔ملاقات میں پرنسپل سیکریٹری آغا واصف اور فرانس کے قونصل جنرل الیگزس شاٹاٹنسکی بھی  شریک تھے۔ترجمان  وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی نیز 2022کے سیلاب سے متاثرین کی بحالی پر تفصیلی بات چیت گئی، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہپاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،ملک کی معاشی صورتحال کے باعث ترقیاتی پروگرام متاثر ہوا تھا  لیکن  اب معاشی صورتحال بہتر ہو رہی ہے جس کا فائدہ پورے ملک کو ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ  نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کے اکیس لاکھ گھروں کی تعمیر تیزی سے جاری ہے، زراعت کے لیئے زرعی زمینوں اور آبپاشی کے نظام کو بحال کیا گیا ہے، ملاقات میں زرعی ٹیکس پر بھی گفتگو کی گئی، آئی ایم ایف زراعت پر بھی ٹیکس لگانا چاہتا تھا، صوبے میں زرعی ٹیکس پہلے سے نافذ تھا،  زرعی ٹیکس 15 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کر دیا گیا ہے، زرعی ٹیکس تین گنا بڑھایا گیا ہے جو آبادگاروں پر بڑا بوجھ ہوگا، ملاقات میں دہشتگردی اور سکیورٹی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی، پاکستان میں دہشتگری اندرونی معاملہ نہیں بلکہ یہ بیرونی سازش کے تحت کروائی جا رہی ہے۔ملک میں دہشت گردی پر کافی حد تک ضابطہ لایا گیا ہے اور سکیورٹی ادارے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں،سندھ میں امن امان کی صورتحال بہت بہتر ہے اور سرمایہ کاروں کے لیئے بہت مفید ہے، سندھ حکومت نے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) پر بہت اہم منصوبے بنائے ہیں اور مزید جاری ہیں۔وزیر اعلیٰ سندھ نے فرینچ کمپنیز کو واٹر ڈیسیلینیشن میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔فرانس کے سفیر نے فرینچ کمپنیز کی سندھ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی۔حکومت مختلف منصوبوں کی فہرست فرینچ سفیر کو فراہم کرے گی تاکہ فرانس کی کمپنیوں کو سندھ میں لایا جائے،۔فرینچ سفیر نے وزیر اعلیٰ سندھ کو یو این اوشین کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔یو این اوشین کانفرنس 9 تا 13 جون 2025  تک فرانس میں منعقد ہو رہی ہے