وفاقی حکومت دریائے سندھ سے مزید چھ کینال نکالنے کا فیصلے ترک کرے:صدرالدین راشدی

کراچی12فروری (پی پی آئی) گرینڈڈیموکریٹک الائنس  کے رہنماپیر سید صدرالدین شاہ راشدی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دریائے سندھ سے مزید چھ نئے کینال نکالنے کے فیصلے سے دستبردار ہوکر سندھ کو اس کے حصہ کا پانی دیا جائے۔ ایک بیان کے مطابق دریائے سندھ بچاؤ تحریک نے 16 فروری کو سہون شریف  سے میہڑ،دادو تک عوامی ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دریائے سندھ بچاؤ کمیٹی کے اعلی سطحی اجلاس میں جس کی صدارت پیر سید صدرالدین شاہ راشدی نے کی۔فیصلہ کیا گیا کہ جب تک صدر زرداری چھہ کنال  منصوبہ کی منظوری کی عوام کے سامنے تردید نہیں کرتے، جدوجہد جاری رہے گی۔ اجلاس میں  یہ فیصلہ  بھی کیا گیاکہ دریائے سندھ کو بچانے کے لیے احتجاجی عوامی بیداری ریلیوں کا سلسلہ پوری سندھ میں جاری رہے گا۔اجلاس میں شریک ڈاکٹر صفدر عباسی، سید زین شاہ، سردار عبدالرحیم، ریاض چانڈیو، حسنین مرزا، حسام مرزا، جاوید کھوکر اور دیگر نے وفاق کو خبردار کیا کہ سندھ کی عوام کی مایوسی کو ختم کرنے کے لیے دریائے سندھ سے چھ نئے کینال نکالنے کا فیصلہ ترک کرے کیوں کہ بین الاقوامی قانون کے تحت دریائے سندھ پر پہلا حق سندھ کا ہے، جس سے سندھ کے عوام کبھی دستبردار نہیں ہونگے۔سندھ میں زرعی پانی کی قلت ہے اور خریف کی فصل بھی متاثر ہو رہی ہے۔ نئے کینالوں سے کراچی اور حیدرآباد میں بھی  پانی کی قلت پیدا ہوگی جو ایک قومی المیہ ہوگا۔ اجلاس میں عوامی رابطہ مہم کو تیز کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

حیدر آباد سخی پیر فرید پلازہ کے قریب سے نوزائیدہ بچے کی لاش کچرے کے ڈھیر سے برآمد

Wed Feb 12 , 2025
حیدرآباد12فروری (پی پی آئی) حیدر آباد کے سخی پیر تھانے کی حدود  میں فرید پلازہ کے قریب سے ایک نوزائیدہ بچے کی لاش کچرے کے ڈھیر سے  ملی ہے۔حیدر آباد پولیس کے ایک بیان کے مطابق، لاش کپڑے میں لپٹی ہوئی تھی۔ اس اطلاع پر سخی پیر پولیس فوراً موقع […]