کراچی12فروری (پی پی آئی) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین عبدالحاکم قائد نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی پولیس گردی کو لگام دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس حراست میں ہلاکت پر اہلکاروں کی معطلی ناکافی ہے اور فوری طور پر ایف آئی آر کاٹ کر انہیں گرفتار کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات سے لگتا ہے کہ پاکستان میں جنگل کا قانون چلتا ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ پولیس کے محکمے کو سٹیزن کمیٹی کے ماتحت کیا جائے۔عبدالحاکم قائد نے پولیس حراست میں تاجر وقاص کی موت کو نہایت افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ قانون کی بالادستی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے واقعات عوام میں خوف اور بے اعتمادی پیدا کرتے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شفافیت اور احتساب پر سوالیہ نشان کھڑا کرتے ہیں۔عبدالحاکم قائد نے افسوسناک واقعے کی آزادانہ اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ذمہ دار اہلکاروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ہوسکے۔انہوں نے عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لیے پولیس نظام میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا اور حراست میں موجود قیدیوں کے حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
Next Post
حکومت بلوچستان کاتمام انتظامی محکموں اور خود مختار اداروں کی کارکردگی پر اظہار تشویش
Thu Feb 13 , 2025
کوئٹہ، 13 فروری 2025 (پی پی آئی): حکومت بلوچستان نے صوبے کے تمام انتظامی محکموں اور خود مختار اداروں کے سربراہوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 21 فروری 2025 تک وفاقی پی ایس ڈی پی 2025-2026 کے لیے پی سی-1 محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، بلوچستان کو جمع کرائیں۔بلوچستان حکومت […]
