کراچی13فروری (پی پی آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جاپان کے سرمایہ کاروں کو صوبہ سندھ کے پرکشش ماحول اور منافع بخش مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ایس آئی ایف سی منصوبہ بھرپور معاونت فراہم کر رہا ہے۔ گورنر نے ان خیالات کا اظہار گورنر ہاؤس میں جاپان کے سفیر اکاماتسو شیچی سے ملاقات کے دوران کیا۔گورنر سندھ کے پریس سیکریٹری کے بیان کے مطابق ملاقات کے دوران قونصل جنرل تاشیکازو ایسومورا، فرسٹ سیکرٹری ہرادا تاکویا اور دیگر سفارتی عملہ بھی موجود تھا۔ دونوں فریقین نے دو طرفہ تعلقات، سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔جاپان کے سفیر نے گورنر سندھ کو جاپان کے شہر اوساکا میں منعقدہ ایکسپو 2025 میں شرکت کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ جاپانی سرمایہ کار مختلف شعبوں میں دلچسپی رکھتے ہیں اور سندھ سرمایہ کاری کے لئے انتہائی پرکشش مقام ہے۔سفیر اکاماتسو شیچی نے نوجوانوں کو جاپانی زبان سکھانے کے لئے سفارت خانے کی جانب سے تعاون کی پیشکش کی۔ انہوں نے گورنر انیشیٹیو کے تحت تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کو جاپان کی جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم میں معاونت کی پیشکش بھی کی۔جاپان کے سفیر نے گورنر ہاؤس میں شجرکاری مہم کے تحت ایک پودا لگایا، پرچم کشائی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات تحریر کئے۔ انہوں نے امید کی گھنٹی بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔ جاپان کے سفیر نے کہا کہ گورنر انیشیٹوز کے تحت جاری منصوبے عوامی فلاح و بہبود کے لئے اہم ثابت ہوں گے۔
Next Post
عوام سے اپیل ہیکہ ڈرائیونگ کے اصولوں پر عملاور تیز رفتاری سے گریز کریں:وزیراعلیٰ سندھ
Fri Feb 14 , 2025
کراچی 14فروری (پی پی آئی)سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے انڈس ہائی وے پر حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے، جس میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی ہدایت کی ہے اور زخمیوں کے بہترین علاج پر زور […]
