عوام سے اپیل ہیکہ ڈرائیونگ کے اصولوں پر عملاور تیز رفتاری سے گریز کریں:وزیراعلیٰ سندھ

کراچی 14فروری (پی پی آئی)سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے انڈس ہائی وے پر حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے، جس میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی ہدایت کی ہے اور زخمیوں کے بہترین علاج پر زور دیا ہے۔ وزیراعلیٰ کو حادثے کی اطلاع ملی کہ سیہون کے قریب دو کاروں میں تصادم غلط ڈرائیونگ کے باعث ہوا تھا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ڈرائیونگ کے اصولوں پر عمل کریں اور تیز رفتاری سے گریز کریں۔ علاوہ ازیں  وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کوئٹہ کے قریب شاہرگ دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کی گاڑی پر حملہ بزدلانہ کارروائی ہے اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت سوز عمل ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں ناکام رہیں گے اور دہشت گردی کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ حکومت متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور امن و امان خراب کرنے والوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کوئلہ کان کے مزدوروں کی گاڑی بم دھماکے کا شکار، 11 جاں بحق, 6 زخمی

Fri Feb 14 , 2025
کوئٹہ، 14 فروری (پی پی آئی): صوبہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی کی تحصیل شاہرگ میں جمعہ کے روز کوئلہ کان کے مزدوروں کو لے جانے والی گاڑی سڑک کنارے نصب دیسی ساختہ بم سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 11 مزدور جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ بلوچستان حکومت […]