جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خیرپور میں پسند کی شادی کیلئے اہلخانہ کو زہر دینے والے جوڑے کی درخواست ضمانت مسترد

خیرپور18فروری (پی پی آئی)خیرپور کی کریمنل ماڈل ٹرائل کورٹ میں پسند کی شادی کے لیے 13 افراد کو زہر دے کر ہلاک کرنے والے جوڑے کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی۔ عدالت نے ملزمان کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد یہ فیصلہ سنایا۔ ماڈل کورٹ کے اسپیشل جج علی بخش تھیبو کی عدالت میں تعلقہ کنگری کے گاؤں ہیبت خان بروہی دیہہ موہل میں 15 اگست 2024 کو پیش آنے والی 13ہلاکتوں کے معاملے کی سماعت ہوئی۔ مسمات شائستہ دختر گل بیگ بروہی اور امیر بخش ولد محمد بخش بروہی پر الزام تھا کہ انہوں نے پسند کی شادی کرنے کی نیت سے  گھر  کے  13افراد کو کھانے میں زہر دے کر ہلاک کیا تھا۔ملزمان کے خلاف مقدمہ برادی تھانے میں سرکار کی مدعیت میں اے ایس آئی خیر محمد گوندل کی جانب سے درج کیا گیا تھا۔ گرفتار کیے جانے کے بعد مسمات شائستہ بروہی کو ڈسٹرکٹ جیل سکھر اور امیر بخش بروہی کو سینٹرل جیل خیرپور منتقل کیا گیا تھا۔ملزمان کی جانب سے ضمانت کے لیے ماڈل کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی، جسے عدالت نے دلائل سننے کے بعد مسترد کر دیا۔