میرپور خاص میں اسمگلروں کے بین الصوبائی گروہ کا کارندہ گرفتار،آئل ٹینکر کے خفیہ خانوں سے گٹکا برآمد

میرپور خاص،27فروری (پی پی آئی) میرپور خاص پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی کے دوران اسمگلروں کے بین الصوبائی گروہ کے ایک کارندہ کوگرفتار کرکے،آئل ٹینکر کے خفیہ خانوں سے 30 لاکھ روپے مالیت کا بھارتی سفینہ  اوررائل کنگ گٹکا برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق خفیہ اداروں کی طرف سے ملنے والی انٹیلیجنس بیس انفارمیشن پر پولیس نے میرپور خاص چونا فیکٹری کے قریب ایک آئل ٹینکر کو روک کر تلاشی لی تو آئل ٹینکر کے خفیہ خانوں سے بڑی تعداد میں انڈین سفینہ و رائل کنگ گٹکا برآمد کرکے اسمگلنگ کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیااور اس میں سوار ملزم امیر علی ولد خیر محمد لغاری سکنہ چمبڑ ضلع ٹنڈوالہیار کو گرفتار کرکے آئل ٹینکر سمی کو تحویل میں لے لیا۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ پکڑا جانے والا آئل ٹینکر بلوچستان کے علاقے حب سے تھرپارکر کے  صدر مقام  مٹھی جا رہا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

قرآن پاک مکمل ضابطہ حیات،تعلیمات سے دنیا و آخرت کو سنوارا جاسکتا ہے:علی مردان شاہ

Thu Feb 27 , 2025
بدین،27فروری (پی پی آئی)جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر انجنیئر سیدعلی مردان شاہ گیلانی نے کہا ہے کہ قرآن پاک ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اور کتاب ہدایت کی تعلیمات پر عمل کرکے دنیا و آخرت کو سنوارا جاسکتا ہے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار ادارہ تعمیر ملت پبلک […]