ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

قرآن پاک مکمل ضابطہ حیات،تعلیمات سے دنیا و آخرت کو سنوارا جاسکتا ہے:علی مردان شاہ

بدین،27فروری (پی پی آئی)جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر انجنیئر سیدعلی مردان شاہ گیلانی نے کہا ہے کہ قرآن پاک ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اور کتاب ہدایت کی تعلیمات پر عمل کرکے دنیا و آخرت کو سنوارا جاسکتا ہے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار ادارہ تعمیر ملت پبلک اسکول میں ناظرہ قرآن پاک مکمل کرنے کی سعادت حاصل کرنے والے بچوں کے اعزاز میں رکھی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انجنیئر سید علی شاہ گیلانی نے مزید کہا کہ مسلم امہ کے تمام مسائل کا حل اس کتاب ہدایت میں موجود ہے، لہٰذا ہم سب کو اس کا مطالعہ کرنا چاہیے۔ادارہ جامعہ اسلامیہ بدین کے سرپرست نامور دینی اسکالر سید داود شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید ایک ایسی کتاب ہے جس میں زندگی کی تمام حقیقتوں کو بخوبی بیان کیا گیا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ کتاب ہدایت کی تعلیمات پر عمل کرکے ہم اپنی زندگیوں میں بہتری لاسکتے ہیں۔تقریب سے جماعت اسلامی ضلع بدین کے نائب امیر اللہ بچایو ہالیپوٹہ نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پاک مسلمانوں کے لیے ایک انمول تحفہ ہے جو صرف امت محمدی کو ملا ہے۔اس موقع پر مولانا عبداللطیف کھوسہ، مولانا فتح خان و دیگر نے بھی شرکت کی۔