شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

موٹرویز پر ہر 30 کلومیٹر کے بعد ایمرجنسی سروسز سینٹرقائم کئے جائیں:وفاقی وزیر مواصلات

اسلام آباد،4مارچ (پی پی آئی)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ملک بھر میں شاہراہوں پر سفر کرنے والوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے موٹرویز پر حادثات کے عوامل کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات کی ہدایت کی۔”وفاقی وزیر نے ہر 30 کلومیٹر کے بعد ایمرجنسی سروسز کے سینٹرز قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے موٹرویز پر ریسکیو سروسز اور 1122 اسٹیشنز بنانے سمیت دیگر ایمرجنسی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔”عبدالعلیم خان نے کہا کہ موٹروے اور شاہراہوں پر ہیلی کاپٹر اور ائر ایمبولینس کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ نئے ٹول پلازوں پر “اے آئی” کے ذریعے جدید مانیٹرنگ کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی گئی۔”وزیر مواصلات کو ایم 2 پر حالیہ بس حادثے کی رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس میں حادثات کی روک تھام کے لئے انسپکشن کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر کو موٹروے پر حفاظتی باڑ اور مختلف مقامات پر گڑھوں کی شکایات کی رپورٹ بھی دی گئی۔