عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ٹھٹھہ تاجر اتحاد کی نئی باڈی تشکیل، اشرف میمن بلامقابلہصدر منتخب

ٹھٹھہ،4مارچ (پی پی آئی)تاجر اتحاد ضلع ٹھٹھہ کا اجلاس شیخ فرید چوک کے قریب تاجر اتحاد آفس میں منعقد ہوا، جس میں سال 2025 کے لیے نئی باڈی کا انتخاب کیا گیا۔”اجلاس میں متفقہ طور پر اشرف میمن کو صدر منتخب کیا گیا۔ دیگر منتخب عہدیداران میں سینئر نائب صدر فیصل میمن، نائب صدر محمد موسٰی سبزپوش، جنرل سیکریٹری شاہد میمن ممبائی، خزانچی فرقان شیخ، جوائنٹ سیکرٹری عبد العزیز جوگی، اور انفارمیشن سیکرٹری عابد شیخ شامل ہیں۔ جبکہ ورکنگ کمیٹی کے لیے حسنین عباسی، اسامہ میمن، اشفاق میمن ٹکانی اور فواد میمن چھاپائی منتخب ہوئے۔”اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نئے منتخب صدر اشرف میمن نے تاجروں کو یقین دلایا کہ تاجر اتحاد ان کے ساتھ ہے، چاہے وہ چھوٹے ہوں یا بڑے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل کو حل کرنے میں تاجر اتحاد ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔”اجلاس میں سابق صدر حاجی مجید ٹکانی، شاہجہان شیخ، شہروز چانگ، حاجی جمیل ٹکانی، عباس خان اور دیگر نے شرکت کی۔ انہوں نے نئی باڈی کو اجرکیں پہنائیں اور مبارکباد پیش کی۔