پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان ریلویز اورعرب امارات کی اتحاد ریل ویکے درمیان اہم معاہدہ متوقع

اسلام آباد،3مارچ (پی پی آئی)پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ اور دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ملک کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے سرمایہ کاری کے حصول کے اقدامات کر رہی ہے۔یہ معلومات خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں دی گئی ہیں۔ متحدہ عرب امارات نے بینکاری، کان کنی، ریلویز اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مستحکم کرنا ہے۔پاکستان ریلویز اور متحدہ عرب امارات کے اتحاد ریل کے درمیان بھی ایک اہم معاہدہ متوقع ہے۔ اس معاہدے کے نتیجے میں پاکستان کے ریلوے نیٹ ورک میں بہتری آئے گی، جس سے سفری اور تجارتی سہولیات میں اضافہ ہوگا۔پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دفاعی شراکت داری بھی جاری ہے۔ اس شراکت داری سے تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ ملے گا، جس سے دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔