کراچی،3مارچ (پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے غریب افراد کے لیے 9 ہزار ٹھیلے دینے کا اعلان کیا ہے۔ جے ڈی سی کے زیر اہتمام ایک تقریب میں گورنر سندھ نے غریب افراد میں سبزیوں سے بھرے ایک ہزار ٹھیلے تقسیم کیے۔ اس موقع پر انہوں نے سبزیوں کی قیمتوں اور وزن کا جائزہ بھی لیا۔یہ اعلان گورنر سندھ نے جے ڈی سی کے زیر اہتمام ہونے والی تقریب کے دوران کیا۔ تقریب میں موجود افراد سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اقدام غریب افراد کے کاروبار میں مدد فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کے تحت مزید افراد کو بھی روزگار کے مواقع دیے جائیں گے۔تقریب کے دوران گورنر سندھ نے جے ڈی سی کے تحت ہونے والی سحری میں بھی شرکت کی۔ انہوں نے وہاں ورکرز کے ساتھ مل کر سیخ بوٹی بھی تیار کی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی وجہ سے ملک محفوظ ہے اور مضبوط افواج ہی مضبوط وطن کی ضمانت ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ آرمی چیف دفاع کے ساتھ ساتھ معیشت کو بھی مستحکم کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایس آئی ایف سی منصوبے کے تحت سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا رہا ہے، جس سے معیشت میں بہتری آئے گی۔
Next Post
پاکستان ریلویز اورعرب امارات کی اتحاد ریل ویکے درمیان اہم معاہدہ متوقع
Mon Mar 3 , 2025
اسلام آباد،3مارچ (پی پی آئی)پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ اور دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ملک کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے سرمایہ کاری کے حصول […]
