پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے حکومت مختلف اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی،3مارچ (پی پی آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یوم جنگلی حیات کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سندھ حکومت جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔یہ بیان وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان عبدالرشید چنا کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں دیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جنگلی حیات کو محفوظ بنانے کے لیے وائلڈ لائف مینجمنٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور 2020 میں ایک ایکٹ بھی پاس کیا گیا تھا، جو جنگلی حیات کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگلی جانوروں کے شکار، درا?مد اور برا?مد پر پابندی عائد ہے جبکہ نایاب جنگلی حیات اور پرندوں کے شکار کی بھی سختی سے ممانعت کی گئی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ آبی حیات کی افزائش کے لیے بھی موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ان کی بقا کو یقینی بنایا جا سکے۔