کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فلسطین کے مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے: محمد شہباز شریف

اسلام آباد،6مارچ (پی پی آئی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے غزہ کی تعمیر نو کے حوالے سے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ فلسطین کے مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے اور 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ایک خودمختار فلسطینی ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔، وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں پاکستان کے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کو اپنی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کا حل دو ریاستی بنیادوں پر نکالا جانا ضروری ہے تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہوسکے۔وزیراعظم نے غزہ میں جاری انسانی بحران پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور عالمی برادری پر زور دیا کہ فلسطینی عوام کو درپیش مشکلات کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے تعمیر نو کے منصوبے کو ایک اہم پیش رفت قرار دیا اور اس کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔